اسلحہ برآمدگی کیس:علی امین گنڈاپورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
اسلام آبادکی سیشن عدالت کےسینئرسول جج مبشرحسن چشتی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےخلاف شراب واسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہورالحسن عدالت میں پیش ہوئے ۔
پولیس کی جانب سےآج بھی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کروائی گئی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورآج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
وکیل ظہورالحسن نےکہاکہ ملزم شریف بندہ ہےعدالت میں پیش ہوجائےگا۔
عدالت نےریمارکس دئیےکہ اگرشریف ہیں تواشتہاری قراردیتےہیں۔
وکیل راجہ ظہور نےاستدعاکی کہ بارکونسل کاالیکشن لڑرہاہوں،مصروفیات ہیں لمبی تاریخ دیں۔
جج نےریمارکس دئیے کہ پھرتوآپ چاہیں گےدسمبرکےبعدکی تاریخ ڈال دیں۔
عدالت نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتےہوئےکیس کی مزیدسماعت 25فروری تک ملتوی کر دی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خواجہ آصف نےپی ٹی آئی سےمتعلق بڑادعویٰ کردیا
نومبر 6, 2024 -
پی ٹی آئی وسنی اتحادکونسل کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس
جولائی 18, 2024 -
صدرمملکت نامزچیف جسٹس سےکل عہدےکاحلف لیں گے
اکتوبر 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔