اسمبلی میں اپوزیشن اراکین پرپابندی:حکومت کااہم فیصلہ

0
47

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے11اراکین پرداخلےپرپابندی،حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب اورسپیکرملک احمدخان کےدرمیان ملاقات میں اہم فیصلےکرلیےگئے۔ملاقات میں حکومت کا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔پی ٹی آئی کے11 اراکین اسمبلی کی معطلی برقرار رہے گی۔معطل اراکین پر اسمبلی داخلے پر پابندی لگا دی گئی ۔
ملاقات میں حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے ساتھ فی الحال کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے فیصلہ کیاگیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کےساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اپوزیشن پہلے احتجاج ختم کرئے مثبت رویہ اپنائے تو بات چیت ہو سکتی ہے،حکومت کااپوزیشن کو پیغام ،
سپیکر نے اپوزیشن کے کسی بھی مہمان کو اسمبلی پاس جاری کرنے اور اسمبلی داخلے پر پابندی لگا دی۔ملاقات میں اپوزیشن کو حاصل ہر طرح کی سرکاری مراعات ختم کرنے کی بھی تجویزدی گئی۔

Leave a reply