اقلیتیں پاکستانی معاشرےکاحسن اورسرکاتاج ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
3

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ اقلیتیں پاکستانی معاشرےکاحسن اورسرکاتاج ہیں،حکومت منارٹیز کوتعلیم وترقی،فلاح وبہبودکاحق دینےکی پالیسی پرعمل پیراہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکااقلیتوں کےقومی دن پرپیغام میں کہناتھاکہ قائداعظم کاپاکستان سب کاوطن ،سب اپنےعقیدےکےساتھ محفوظ اور آزاد ہیں، منارٹیز کی عزت وتحفظ اورترقی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وطن عزیزکی ترقی وخوشحالی کیلئے اقلیتی بہن بھائیوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں،حکومت منارٹیز کو تعلیم وترقی اورفلاح وبہبودکاحق دینےکی پالیسی پرعمل پیراہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ اقلیتیں پاکستانی معاشرےکاحسن اورسرکاتاج ہیں، پنجاب کواقلیتوں کی فلاح وبہبودکیلئےپہلامنارٹی کارڈمتعارف کرانے کا اعزاز ملا ،50ہزارافرادکومنارٹی کارڈزسےسہ ماہی ساڑھے10ہزار روپے دئیے جارہے ہیں،منارٹی کارڈکی تعداد75ہزارتک بڑھائی جائےگی۔
اُن کاکہناتھاکہ پنجاب کوہی پہلاسکھ میرج ایکٹ2024 منظور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا،زیرالتواہندومیرج ایکٹ2017کی2025میں منظوری دی گئی ہے،اقلیتی برادری کیلئےتعلیم ،صحت اورروزگارتک باآسانی رسائی ممکن بنارہے ہیں،رواں سال اقلیتی برادری کیلئےترقیاتی اورغیرترقیاتی بجٹ8ارب مختص کیا گیا، ایسےمعاشرےکی طرف بڑھ رہےہیں جہاں محبت اوررواداری پہچان ہوگا،اقلیتیں پاکستان کاخوبصورت رنگ اوراس رنگ کوکبھی ماندنہیں ہونےدیں گے۔

Leave a reply