الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوامیں مخصوص نشستوں کاشیڈول جاری کردیا

0
3

الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوامیں مخصوص نشستوں کاشیڈول جاری کردیا،کاغذات نامزدگی 10جولائی تک جمع کرائےجاسکتےہیں۔
الیکشن کمشنرخیبرپختونخوانےقومی اسمبلی کی2مخصوص نشستوں سےمتعلق پبلک نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس کےمطابق خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کر انےکاآغاز کردیاگیا،کاغذات نامزدگی 10جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،نامزدامیدواروں کےنام11جولائی کو جاری کیےجائیں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14جولائی کوکی جائےگی۔
نوٹس میں کہاگیاہےکہ کاغذات سےمتعلق اپیل17جولائی تک آراوکوجمع کرائی جاسکے گی، کاغذات کی اپیلوں پرٹربیونل حتمی فیصلہ21جولائی کوکرےگا،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست  22 جولائی کوشائع کی جائے گی ،امیدواراپنےکاغذات نامزدگی 23جولائی تک واپس لےسکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 24جولائی کوجاری کی جائےگی۔

Leave a reply