امریکااورچین مذاکرات،برآمدی پابندیاں ہٹانےکیلئےفریم ورک پراتفاق

0
10

امریکااورچین کےدرمیان تجارتی مذاکرات میں چین کی طرف سے برآمدی پابندیوں کو ہٹانے کیلئے فریم ورک پراتفاق کیاگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق لندن میں امریکااورچین کے درمیان 2 روزہ تجارتی مذاکرات ختم ہوگئے۔جس میں دیرینہ تجارتی اختلافات کے پائیدار حل اورٹیرف پرتبادلہ خیال ہوا،اس موقع پرچین کی طرف سےبرآمدی پابندیوں کوہٹانےکیلئےفریم ورک پراتفاق کیاگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق چینی اورامریکی صدورمعاہدےکےفریم ورک کاجائزہ لیں گے،چین نایاب دھاتوں کی برآمدپرکچھ پابندیاں ختم کرنےپررضامند ہوگیاہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی کامرس سیکرٹری ہاورڈلوٹنک نےکہاہےکہ امیدہے ٹرمپ معاہدےکی منظوردےدیں گے۔
امریکا،چین تجارتی مذاکرات میں مثبت پیش رفت پرخام تیل کےنرخ گرگئےجس سےامریکی خام تیل ڈبلیوٹی آئی کی فی بیرل قیمت21سینٹ گرکر64.77 ڈالر ہوگئی،برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت24سینٹ گرکر66.63ڈالرریکارڈکی گئی۔

Leave a reply