امریکہ:مشرقی ریاستوں میں ڈورن طیاروں کی پروازیں

0
40

امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں ڈرون سےمشابہ پراسرارطیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیاڈرونزکی پروازوں سےانتظامیہ بھی بےخبرنکلی۔
امریکی میڈیاکےمطابق نیوجرسی،نیویارک،میری لینڈمیں پر اسرار ڈرونز کو پرواز کرتےدیکھاگیا،پنسلوینیااوردیگرریاستوں میں بھی ہزاروں شہریوں نے پراسرار طیاروں کودیکھا۔امریکہ کےکئی نمایاں سیاسی رہنماؤں نےپراسرارطیاروں کی ویڈیوزآن لائن شیئرکیں۔
امریکی ایجنسی ایف بی آئی کاکہناہےکہ معاملےکی تحقیقات کررہےہیں،قومی سلامتی کوکوئی خطرہ نہیں۔
امریکی میڈیاکےمطابق 3ہزارسےزائدامریکیوں نےایف بی آئی سے رابطہ کیااورپراسرارطیاروں کی پروازکورپورٹ کیا۔ایف بی آئی حکام نےشہریوں سےمزیدتفصیلات مانگ لیں۔امریکی ارکان کانگریس نےمتعلقہ حکام سےمعاملےپرجواب طلب کرلیا،نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پراسرار ڈرونزکومارگرانےکامطالبہ کردیا۔

Leave a reply