امریکی ایوان نمائندگان میں صدرٹرمپ کامواخذہ کرنےکی کوشش ناکام

0
9

امریکی ایوان نمائندگان میں صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی تحریک مسترد، 128 ڈیموکریٹس ریپبلکنز کے ساتھ مل گئے۔
امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی ایک قرار داد کو کثرتِ رائے سے مسترد کر دیاگیا، جس میں 128 ڈیموکریٹس نے بھی ریپبلکنز کا ساتھ دیا۔
پہلے مرحلے پر سوال یہ تھا کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی ہونی چاہیے؟ 344 کے مقابلے میں صرف 79 ارکان ’ہاں‘ مواخذے کے حق میں سامنے آئے، یوں مواخذے کی اس قرار داد کو یہاں پر ہی ختم کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ قرارداد ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایل گرین کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جنہوں نے ٹرمپ کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کو غیر قانونی اعلانِ جنگ قرار دیتے ہوئے مواخذے کا مطالبہ کیا تھا۔
قرارداد کی حمایت کرنے والی الگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے کہا کہ ایران پر حملہ کانگریس کی منظوری کے بغیر کیا گیا، جو آئینی طور پر غلط ہے۔

ٹرمپ نے قرارداد کی حمایت کرنے والوں کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا ’یہ لوگ کانگریس کی تاریخ کے سب سے کم مقبول گروہ ہیں، مواخذہ کرنے کی کوشش کرو، میرا دن بنا دو۔

Leave a reply