امریکی صدر،اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات،نیتن یاہونےٹرمپ کونوبل انعام کیلئےنامزدکردیا

امریکی صدراوراسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ملاقات ،نیتن یاہونے ڈونلڈ ٹرمپ کوامن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوسےعشائیےپرملاقات ہوئی۔جس میں اہم امورزیربحث آئے۔ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ اورامریکی وزیردفاع بھی موجودتھے۔نیتن یاہونےڈونلڈٹرمپ کوامن کےنوبل انعام کےلئے نامزد کردیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق ملاقات کےدوران گفتگو کرتےہوئے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا کہناتھاکہ پاکستان اوربھارت دونوں کےپاس ایٹمی ہتھیار ہیں،ہم نے پاکستان اوربھارت کی جنگ بندی کروائی،پاکستان اوربھارت کی جنگ کوتجارت سےروکا،پاکستان اوربھارت دونوں کوجنگ کی جگہ تجارت آفرکی ہے۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ ایران مذاکرات کےلئےتیارہے،ایران کی ایٹمی تنصیبات کومکمل تباہ کردیا،ایران کی3 ایٹمی تنصیبات کونان نیوکلیئربمبوں سےنشانہ بنایا،دنیانےآج تک وہ ہتھیارنہیں دیکھےجوایران کے خلاف استعمال کیے، امید کرتاہوں کہ ایران پردوبارہ حملہ نہ کرناپڑے،امید ہےاسرائیل اورایران کےدرمیان جنگ دوبارہ نہیں ہوگی،ایرا ن کوپرامن طریقےسے آگےبڑھنے کاموقع دیناچاہتےہیں،مناسب وقت پرایرا ن پرپابندیوں کوہٹادیں گے۔
امریکی صدرکاکہناتھاکہ ہم نےدنیامیں کئی جنگوں کوروکا،دنیامیں جنگیں رکوانےکی مسلسل کوشش کررہا ہوں،یوکرین جنگ نہ روکنےپرروسی صدرپیوٹن سےناخوش ہوں،یوکرین کےدفاع کےلئے مزیدہتھیار بھیجیں گے،اسرائیل کےپڑوسی ممالک نےہمارےساتھ اچھاتعاون کیا،حماس غزہ میں جنگ ختم کرناچاہتی ہے،کچھ ممالک کوٹیرف کےمعاملےپرایڈجسٹ کرسکتےہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ملاقات کےدوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکاکہناتھاکہ امریکاکےساتھ ایسے ممالک کی تلاش میں ہیں جوفلسطین کےمستقبل کیلئےکام کریں،فلسطینی اگرغزہ چھوڑناچاہتےہیں ان کے پاس اچھاموقع ہے۔
ایلون مسک کانئی سیاسی جماعت بنانامضحکہ خیزہے،ٹرمپ
جولائی 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔