ہم نےدنیامیں7جنگیں رکوائیں،ایران آپریشن میں ہمارےمیزائل ہدف پر لگے،ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ہم نےدنیامیں7جنگیں رکوائیں،ایران آپریشن کے دوران ہماراہرمیزائل نشانےپرلگا۔
واشنگٹن میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ امریکی جھنڈا جلانے کا سلسلہ فوری ختم ہوجاناچاہیے،اب کوئی امریکی جھنڈا جلائے گاتوایک سال کیلئےجیل جائےگا،امریکی جھنڈے جلانے کوآزادی اظہارکانام نہیں دیاجاسکتا،جوبائیڈن کےدورمیں واشنگٹن میں جرائم زیادہ ہوتے تھے ۔
اُنہوں نےدعویٰ کیاکہ ہم نےدنیامیں7جنگیں رکوائیں،ایران آپریشن کے دوران ہماراہرمیزائل نشانےپرلگا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےایک بارپھرپاک بھارت جنگ کاتذکرہ کرتےہوئےکہاکہ ہم نے بھارت اورپاکستان کےدرمیان سیزفائر کروایا ،پاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ جوہری ہتھیاروں تک جاری تھی۔
ڈونلڈٹرمپ نےمزیدکہاکہ ہم اب یوکرین پرکوئی پیسہ خرچ نہیں کریں گے،یوکرین جنگ کےخاتمےکیلئے روسی صدرسےبات کی ہے،صدرپیوٹن یوکرینی صدرکوپسندنہیں کرتےاس لئےملاقات سے ہچکچا رہے ہیں،امریکایوکرین کی سیکیورٹی کی حمایت کرےگا،چین کےساتھ اچھےتعلقات قائم کرنے جارہے ہیں،چینی صدرشی جن پنگ چاہتےہیں چین کادورہ کروں۔