امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ایک بارپھرایران کودھمکی

0
7

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک  بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پردوبارہ حملےسےبالکل گریزنہیں کروں گا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق واشنگٹن میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ ایران میں اب کوئی جوہری ہتھیار نہیں،ہمارےپائلٹس نے52ہزارفٹ کی بلندی سے ہدف کونشانہ بنایا،ہماری ایئرفورس نےرات کی تاریکی میں بہترین آپریشن کیا،ایران میں ایٹمی تنصیبات کومکمل تباہ کردیا،آپریشن آسان نہیں تھالیکن کامیابی سےمکمل کیا۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ ایران کودوبارہ عالمی نظام کےدھارےمیں شامل ہونا ہوگا،ایران کیلئےحالات مزید خراب ہوتےجائیں گے،مجھےمعلوم تھاخامنہ ای کہاں پناہ لیےہوئےہیں،معلوم ہونےکےباوجودایرانی سپریم لیڈرکوقتل کرنے کاحکم نہیں دیا،جنگ کےآخری مرحلےمیں تہران جانےوالےاسرائیلی طیاروں کوواپس بلوالیا۔پابندیاں ہٹانےسمیت دیگراقدامات پرکام کررہاتھا، میرےاقدامات ایران کوبحالی کابہترموقع دے سکتے تھے۔

Leave a reply