
انسانوں کی طرح کام کرنیوالا منفرداور جدید ترین روبوٹ متعارف،اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایک روبوٹ اسسٹنٹ آپ کے گھر میں قیام کریں اور کسی انسان کی طرح کام کرے تو پھر آپ کی یہ خواہش جلد پوری ہونیوالی ہے۔
ہگینگ فیس ایک ایسی کمپنی ہے ،جو مشین لرننگ ٹیکنالوجی کیلئے جانی جاتی ہے، مگر اب اس نے روبوٹیکس کے شعبے میں قدم رکھتے ہوئے ایک انسان نما روبوٹ ہوپ جونیئر کو متعارف کروایا ہے۔یہ روبوٹ 2025 کے آخر تک عام افراد کو دستیاب ہوگا اور یہ مختلف اقسام کی جسمانی حرکات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ 66 اقسام کی حرکات کرسکتا ہے۔مثال کے طور پر یہ چہل قدمی کرسکتا ہے اور متعدد اشیا پر کام کرسکتا ہے۔ہوپ جونیئر روبوٹ کو ہگینگ فیس اور روبوٹیکس کمپنی دی روبوٹ سٹوڈیو نے ملکر تیار کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق 2025 کے آخر تک اس روبوٹ کے کچھ یونٹ صارفین کو دستیاب ہوں گے اور ایک روبوٹ کی قیمت 3 ہزار ڈالرز کے قریب ہوگی۔اہم بات یہ ہے کہ یہ روبوٹ اوپن سورس ہوگا، یعنی صارفین کو آزادی ہوگی کہ اس کے ساتھ جو مرضی چاہے کریں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اوپن سورس ہونا اس روبوٹ کا ایک اہم پہلو ہے تو کوئی بھی اسے اسمبل کرسکتا ہے، دوبارہ تیار کرسکتا ہے اور سمجھ سکتا ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک کےمیکرواکنامک حالات بتدریج بہترہورہےہیں،وزیراعظم
مارچ 7, 2025 -
ریڈمی کابہترین کیمرا کا حامل معیاری فون متعارف
جون 5, 2024 -
اڈیالہ جیل کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت4اہلکارنوکری سےفارغ
اکتوبر 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔