انسٹاگرام کی طرف سے صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف

0
1

سوشل میڈیا صارفین کیلئے خوشخبری، معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے گئے۔
نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو آن لائن روابط کو مزید بڑھانے کا موقع دینا ہے۔ میٹا جو کہ انسٹاگرام کی مالک کی کمپنی ہے، نے ان فیچرز کا اعلان کیا ہے۔ان فیچرز میں سے ایک’’ری پوسٹ‘‘کا فیچر ہے جس کے تحت صارفین اب دوسرے افراد کی پبلک ریلز اور فیڈ پوسٹس کو شیئر کر سکیں گے۔
اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ پوسٹس کو سب سے پہلے شیئر کرنے والے فرد کو کریڈٹ ملے گا، اور ری شیئرڈ پوسٹس ایک نئے ٹیب میں نظر آئیں گی۔
میٹا کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کو اپنی پوسٹس کو زیادہ لوگوں تک پہنچانے کا موقع ملے گا، کیونکہ ان کی پوسٹس دوسرے افراد کے فالوورز تک بھی پہنچ سکیں گی۔اس کے علاوہ’’ری شیئر‘‘ کا ایک نیا آئیکن بھی پوسٹس اور ریلز میں نظر آئے گا، جو شیئر کرنے کے عمل کو مزید آسان بنائے گا۔
دوسرا نیا فیچر لوکیشن شیئرنگ سے متعلق ہے۔ صارفین اب اپنے دوستوں کے ساتھ انسٹاگرام میپ کی شکل میں اپنی لوکیشن بھی شیئر کر سکیں گے۔ اس فیچر میں صارفین اپنی تازہ ترین ایکٹیو لوکیشن شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی طے کر سکیں گے کہ کون ان کی لوکیشن دیکھ سکتا ہے۔ میٹا کا کہنا ہے کہ صارفین جب چاہیں، لوکیشن شیئرنگ کو ڈس ایبل بھی کر سکتے ہیں۔
تیسرا فیچر نیا فرینڈز ٹیب ہے جو ریلز کے اوپر نظر آئے گا۔ اس ٹیب میں صارفین اپنے کانٹیکٹس کے پبلک مواد کو دیکھ سکیں گے، جس سے انہیں اپنی سوشل نیٹ ورک کے مواد کا بہتر جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔

Leave a reply