انصاف وہ سورج ہےجس کی روشنی کےبغیرکسی قوم کی تقدیرروشن نہیں ہوسکتی ،مریم نواز

0
2

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ انصاف وہ سورج ہےجس کی روشنی کے بغیر کسی قوم کی تقدیر روشن نہیں ہوسکتی۔
عالمی یوم انصاف پراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ جہاں انصاف کاچراغ بجھ جائے،وہاں ظلم کی تاریکی معاشرےکونگل لیتی ہے،جہاں ناانصافی ہو،وہاں بداعتمادی،نفرت،فتنہ اورانتشارجنم لیتے ہیں،انصاف وہ سورج ہےجس کی روشنی کےبغیرکسی قوم کی تقدیرروشن نہیں ہوسکتی ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پنجاب حکومت ہرفیصلےمیں انصاف اورمساوات کوترجیح دیتی ہے،ناانصافی کاقلع قمع کرنےکیلئےسی سی ڈی اورپیراجیسےادارےقائم کیےہیں، انصاف وہ روشنی ہےجوہرشہری کی زندگی کو روشن کرسکتی ہے۔

Leave a reply