انٹراپارٹی انتخابات کیس:پی ٹی آئی نے دلائل کیلئےوقت مانگ لیا

0
65

انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف نےدلائل کےلئے وقت مانگ لیا۔
الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نےتحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کی جانب سےچیئرمین بیرسٹر گوہر اور درخواست گزاراکبرایس بابرپیش ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نےاستفسارکیاکہ آپ نےآج دلائل دینےتھے۔
بیرسٹرگوہر نےکہاکہ میں نےہائیکورٹ کےاحکامات کی تفصیلات پیش کردی ہیں،گزارش ہےکہ دلائل کےلئےوقت دیاجائے۔
الیکشن کمشنر نےکہاکہ ایک سال سےکیس زیرالتواہے،ہائیکورٹ نےفیصلےسےمنع کیامگرپروسیڈنگ سےنہیں۔
بیرسٹرگوہر نےکہاکہ میرےپاس ڈاکومنٹس ابھی موجودنہیں کچھ وقت دےدیں۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نےکہاکہ اگلی سماعت پرآپ ہرصورت تیار ہوکرآئیں۔
الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت22اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a reply