انڈیانا میں ایک جوڑے نے جگسا پزل بنا کرکے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

0
114

امریکا:(پاکستان ٹوڈے) امریکا کے شہر انڈیانا میں ایک جوڑے نے 2022 سے زائد جگسا پزل اکٹھے کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے جون والزیک اور ان کی اہلیہ کائل نے 2019 میں جگسا پزل اکٹھے کرنے شروع کیے اور جلد ہی وہ پزل خریدنے، اس کو حل کرنے، فروخت اور ٹریڈ کرنے کی لت میں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جون والزیک کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پہلی بار جگسا پزل حل کیا تو یہ تجربہ کافی پُرلطف رہا لہٰذا جوڑے نے یہ شوق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

کائل والزیک نے جگسا پزل سے اپنے لگاؤ کے متعلق بتایا کہ پزل کے ہر پرزے کو صحیح جگہ رکھنا ہر بار ڈوپامائن کو خارج کرتا ہے۔ جوڑے کا کہنا تھا کہ اپنے پاس موجود پزل اور وہ پزل جن کو حل کر لیا گیا ہے ان کو ٹریک کرنے کے لیے اسپریڈ شیڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ جوڑے نے مزید بتایا کہ دونوں جگسا پزل مقابلوں میں حصہ لے کر محظوظ ہوتے ہیں۔

Leave a reply