
طلبا کیساتھ اساتذہ کرام کیلئے بھی بڑی خوشخبری ، اپ گریڈ سکولوں میں 26 ہزار سے زائد نئی اسامیوں کی منظوری دےدی گئی۔
تین سال پہلے اپ گریڈ ہونے والے 1900سے زائد سرکاری سکولوں میں ہزاروں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے۔اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے اپ گریڈ سکولوں میں 26 ہزار سے زائد نئی اسامیاں تخلیق کردی گئیں۔
محکمہ خزانہ نے اپ گریڈ سکولوں کیلئے نئی اسامیوں کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔سکول سربراہان نے نئی آسامیاں سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیدیا۔
دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں سے 43 ہزار اسامیاں ختم کر دیں۔ہائی سکول سے ہائر سکینڈری میں اپ گریڈ 107 سکولوں کیلئے 4 ہزار اسامیاں منظور کی گئی ہیں، ایلمنٹری سکول سے ہائی میں اپ گریڈ 1400 سکولوں کیلئے 17 ہزار اسامیاں ،پرائمری سے ایلمنٹری میں اپ گریڈ 375 سکولوں کیلئے 5 ہزار اسامیاں جبکہ نئے بنائے گئے 53 سکولوں کیلئے بھی 600 اسامیوں کی منظوری دی گئی۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔