ایام ِحج قریب آتے ہی غلافِ کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کر دیا گیا

لبیک اللھم لبیک،ایام ِحج قریب آتے ہی غلافِ کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کر دیا گیا۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ایامِ حج کی آمد سے قبل روایتی انداز میں غلافِ کعبہ کو زمین سے تین میٹر اونچا کر دیا۔ اس اقدام کا مقصد غلاف کعبہ کو حج کے دنوں میں ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنا ہے، کیونکہ ان دنوں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے دنیا بھر سے لاکھوں عازمین خانہ کعبہ پہنچ رہے ہیں۔
ماضی میں حجاج کرام غلاف کعبہ کو چھونے کے دوران اس کے ٹکڑے کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے، جس سے غلاف کو کافی نقصان پہنچتا تھا۔
انتظامیہ کے مطابق غلافِ کعبہ 15 ذوالحجہ تک زمین سے تین میٹر بلند رکھا جائے گااور یہ روایت کئی برسوں سے جاری ہے۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیت اللہ کی حرمت اور تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جاتے ہیں اور غلافِ کعبہ کو اونچا کرنا انہی احتیاطی تدابیر کا حصہ ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال 1445 ہجری کے حج کو تاریخ میں سب سے زیادہ ہجوم والے حج کے اجتماعات میں شمار کیا جارہا ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق شاہ عبدالعزیز کی حکومت کے آغاز کے ساتھ ہی حج کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔