ایرانی صدر2روزہ دورےپرپاکستان پہنچ گئے

0
4

ایرانی صدرمسعودپزشکیان 2روزہ دورےپرپاکستان پہنچ گئے۔
ایرانی صدرمسعودپزشکیان کالاہورپہنچنےپرعلامہ اقبال ایئرپورٹ پرقائدن لیگ نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپرتپاک استقبال کیا۔شانداراستقبال پرمسعودپزشکیان نےنوازشریف اورمری نوازکاشکریہ اداکیا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم پاکستان شہبازشر یف کی دعوت پر پاکستان کادورہ کررہےہیں ،ایرانی صدر کاپاکستان کایہ پہلاسرکاری دورہ ہے۔
ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرکے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ ایرانی صدرچیئرمین سینیٹ اورسپیکرقومی اسمبلی سےبھی ملاقات کریں گے۔
ایرانی صدرمسعودپزشکیان لاہورکےبعداسلام آبادجائیں گے۔

Leave a reply