ایشیاکپ:یواےای کوشکست،پاکستان نےسپرفورمیں جگہ بنالی

0
2

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کےدسویں اوراہم ترین میچ میں پاکستان نےیواےای کو41رنزسےمات دےکرسپرفورمیں جگہ بنالی۔
دبئی میں کھیلے گئے گروپ اے کےمیچ میں یواےای کی ٹیم نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔پاکستان نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے،ہدف کےتعاقب میں یواےای کی ٹیم 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
یو اے ای کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغاز صائم ایوب اورصاحبزادہ فرحان نے کیا پاکستان کےاوپنرصائم ایوب نےاس باربھی صفرپرآؤٹ ہوکراپنےریکارڈمیں مزیداضافہ کیا۔جبکہ صاحبزادہ فرحان بھی زیادہ کامیاب نہ ہوسکےوہ 5رنز بنا کر وکٹ گنوابیٹھے۔پھرکپتان سلمان علی آغابھی زیادہ کامیاب نہ ہوسکےوہ بھی 20رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
حسن نواز3سکورکےمہمان ثابت ہوپھرمحمدنواز4رنزبناکرپویلین لوٹ گئےاور محمد حارث 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی 14 گیندوں پر 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یواےای کی جانب سےجنیدصدیق نے4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ سمرن جیت سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یو اے ای کی اننگز:
یواےای کی جانب سےدھروو پراشار 20اورکپتان محمدوسیم نے14رنزکی اننگزکھیلی،جبکہ راہول چوپڑا 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔علی شان شرفو12 اور حیدرعلی 6رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔
محمد زوہیب4،محمد روہید2سکوربناکرآؤٹ ہوئے سمرنجیت سنگھ 1 جبکہ ہرشت کوشک اور آصف خان 0، 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سےشاہین آفریدی،حارث رؤف اورابراراحمد نے 2،2 کھلاڑویوں کوپویلین کی راہ دکھائی،جبکہ صائم ایوب اورسلمان علی آغانےایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں گروپ اے سے بھارت اور پاکستان نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ عمان اور یو اے ای کی ٹیمیں ٹرافی کی ریس سے باہر ہوگئی ہیں۔

Leave a reply