ایف آئی ایچ نیشنزکپ،نیوزی لینڈنےپاکستان کوشکست دیکرٹائٹل اپنےنام کرلیا

ایف آئی ایچ نیشنزکپ کےفائنل میں نیوزی لینڈنےپاکستان کو6-2سےشکست دیکرٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
کوالالمپور میں کھیلےگئےہاکی نیشنزکپ فائنل میں پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ٹورنامنٹ کےفائنل میں گرین شرٹس کو6-2سےبڑےمارجن سےشکست کاسامناکرناپڑا۔
چوتھےکوارٹر:
چوتھےکوارٹرکاجب آغازہواتوگرین شرٹس کےخلاف نیوزی لینڈکوواضح برتری حاصل تھی۔مگرجیسےجیسےمیچ اپنےاختتام کی جانب بڑھتاگیاتوآخرمیں نیوزی لینڈنےپاکستان کےخلاف ایک اورگول کردیا۔پھرشاہینوں نےکھیل کےآخری منٹ میں نیوزی لینڈکےخلاف ایک اورگول کرلیا ،یوں نیوزی لینڈکوپاکستان کےخلاف 6-2کی برتری حاصل ہوگی۔
تیسراکوارٹر:
تیسرےکوارٹرکےشروع میں نیوزی لینڈکوپاکستان کےخلاف 5-0کی برتری حاصل تھی مگرشاہینوں نےہمت نہ ہاری اورنیوزی لینڈکےخلاف پہلاگول داغ دیا،پاکستان کی جانب سےزکریاحیات نےگول کیا۔تیسرےکوارٹرکےاختتام تک سکوربورڈپردونوں ٹیموں کاسکور1-5 تھا۔
دوسراکوارٹر:
دوسرےکوارٹرکےآغازپرنیوزی لینڈکوپاکستان کےخلاف 0-2کی برتری حاصل تھی۔لیکن ٹھامس ڈائلان، فنڈلے شان اور بوائیڈ اسکاٹ نے ٹیم کی جانب سے گول کر کے کوارٹر میں برتری کو 0-5 تک بڑھا دیا۔
پہلا کوارٹر:
پہلےکوارٹرکےاختتام تک نیوزی لینڈپاکستان کےخلاف 2گول کی برتری حاصل کرلی تھی،جبکہ پاکستان کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔نیوزی لینڈکے کوسلیٹ اسکاٹ نے پہلا جبکہ ہیہا سیم نے دوسرا گول اسکور کیا ۔
پاکستان نے نیشنزہاکی کافائنل پہلی مرتبہ کھیلاجبکہ نیوزی لینڈدفاعی چیمپئن تھا۔
پاکستان میں ایف آئی ایچ نیشنزکپ کافائنل میچ دیکھنےکےلئےکراچی ہاکی گراؤنڈ میں بڑی اسکرین پرمیچ دیکھنےکےلئےانتظام کیاگیا۔جس میں بچے،بڑے ،خواتین اوراولمپئنزکی بڑی تعدادنےشرکت کی۔
واضح ر ہےکہ جمعہ کومیگاایونٹ کاپہلاسیمی فائنل تھاجس میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔جبکہ ٹورنامنٹ کےدوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈاورکوریاکےٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں نیوزی لینڈنےکوریاکوشکست دی۔
ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔