ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلےکیلئے درخواستیں طلب

0
3

وکالت کرنے کے خواہشمند طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،ایل ایل بی کے4سالہ ڈگری پروگرام میں داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے داخلے لاہور سمیت تمام کیمپسز میں آفر کیے گئے ہیں۔ایل ایل بی میں داخلوں کیلئے درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جائیں گی۔ایف اے، ایف ایس سی اور اے لیول کرنیوالے طلبا و طالبات بھی داخلوں کیلئے اہل ہوں گے،تاہم درخواست گزار کیلئے یونیورسٹی اور ایچ ای سی کا لاء ایڈمیشن ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہو گا، جبکہ داخلوں کیلئے عمر کی حد 24 سال مقرر ہے۔
امیدواروں کو داخلہ کے وقت انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (IBCC) سے اپنے تعلیمی دستاویزات کی مساوی/تصدیق فراہم کرنی ہوگی۔ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 18 اگست تک جاری رہے گا۔

Leave a reply