ایمریٹس ایئرلائن کی تیز رفتار ڈیلیوری کرنیوالی نئی کورئیر سروس متعارف

ایمریٹس ایئرلائن کی تیز رفتار ڈیلیوری کرنیوالی نئی کورئیر سروس متعارف ،ایمریٹس ایئر لائن نے اپنی چار دہائیوں پر محیط عالمی لاجسٹکس تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ایمریٹس کورئیر ایکسپریس کے نام سے ایک نئی اینڈٹواینڈ ڈیلیوری سروس کا آغاز کر دیا ۔
ترجمان ایئر لائن کے مطابق ایمریٹس کورئیر ایکسپریس تیز، قابلِ اعتماد اور لچکدار ترسیلی حل فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔گزشتہ ایک سال سےامارات کورئیر ایکسپریس نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، جنوبی افریقا اور برطانیہ سے ہزاروں پیکیجز کامیابی سے منتقل کیے، جن کی اوسط ڈیلیوری کا وقت 48 گھنٹے سے بھی کم رہا، اب یہ سروس کاروباری اداروں کیلئے مکمل طور پر دستیاب ہے۔
اس سروس میں نیکسٹ ڈے ارجنٹ اورٹو ڈے پریمیم جیسے متعدد آپشنز بھی متعارف کروائے گئے ہیں اور مستقبل میں مزید جدت انگیز سہولیات بھی شامل کی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ سروس سات ممالک میں دستیاب ہو گی، تاہم امارات جہاں بھی پرواز کرتی ہے، وہاں امارات کورئیر ایکسپریس بھی ڈیلیور کر سکتی ہے۔
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سیاحوں کا پسندیدہ مقام جہاں کبھی بارش نہیں ہوتی
اپریل 27, 2024 -
لاہورجلسہ:حکومت نےپولیس کواہم ٹاسک سونپ دیا
ستمبر 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔