
ایپل صارفین کیلئے اہم خبر، ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون آئندہ سال متعارف کروا جائے گا ۔
دیگر موبائل کمپنیوں کی طرح ایپل نے بھی اپنا پہلا فولڈ ایبل فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ جی ایس ایم ارینا نے معروف ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی کو کی پیش کردہ رپورٹ شائع کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایپل جلد ہی اپنے فولڈ ایبل آئی فون پر عملی پیشرفت کا آغاز کرنیوالا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ اس حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے سے کئی لیکس زیر گردش ہیں، لیکن اب سپلائی چین سے موصول ہونے والی معلومات نے اس منصوبے کو مزید واضح کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل کا مین اسمبلی پارٹنر’’فوکس کون‘‘ممکنہ طور پر اس پراجیکٹ پر 2025 کی تیسری سہ ماہی یا چوتھی سہ ماہی کے آغاز میں کام شروع کرے گا، جبکہ بڑے پیمانے پر پیداوار 2026 کی دوسری ششماہی میں متوقع ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔