ایک اور پاکستانی نجی ایئرلائن برطانیہ کیلئے اُڑان بھرنے کیلئے تیار

پاکستانی فضائی مسافراب ہوں گے، مزید با اختیار،ایک اور پاکستانی نجی ایئرلائن برطانیہ کیلئے اُڑان بھرنے کیلئے تیار،پاکستانی نجی ایئرلائن ایئر بلیو نے برطانیہ میں پروازیں شروع کرنے کیلئے باضابطہ طور پر درخواست دیدی ۔
ذرائع کے مطابق ایئر بلیو نے یوکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اجازت کیلئے اپروچ کیا ہے ،تاکہ اگست سے اسلام آباد سے مانچسٹر تک براہ راست پروازیں شروع کی جا سکیں۔اس سے قبل قومی ایئر لائن پی آئی اے بھی برطانیہ میں اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی خواہش ظاہر کر چکی ، دونوں ایئرلائنز اب برطانوی حکام کی منظوری کی منتظر ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ حال ہی میں برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی بلیک لسٹ سے خارج کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستانی ایئرلائنز پر پانچ سال سے عائد پابندی ختم ہو گئی ہے۔یہ پیشرفت ہوابازی کے شعبے، مسافروں اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے خوش آئند قرار دی جا رہی ہے، جو طویل عرصے سے براہِ راست پروازوں کی بحالی کے منتظر تھے۔
اس فیصلے کے بعد پی آئی اے نے 3 ہفتہ وار پروازوں کے ذریعے مانچسٹر کیلئے براہِ راست پروازوں کی بحالی کی تیاری شروع کر دی ہے، جن میں بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مخصوص نشستوں کامعاملہ:حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا
اگست 3, 2024 -
اپر چترال: شندور پولو فیسٹیول 28 جون سےشروع ہوگا
جون 12, 2024 -
ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی 3 ماہ کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی
اپریل 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔