ایک فتنہ گروپ کاکام پروپیگنڈااورفیک نیوزپھیلاناہے،عظمیٰ بخاری

0
5

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہاہے کہ ایک فتنہ گروپ کاکام پروپیگنڈا اورفیک نیوزپھیلاناہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئےعملہ سرگرم ہے،واسااورانتظامیہ کی تمام ٹیمیں فیلڈمیں موجودہیں،پنجاب میں جرائم میں تیزی سےکمی آئی ہے،سوشل میڈیاپرسی سی ڈی کی کارکردگی کےچرچےہیں،لاہورمیں جرائم کی شرح میں 68فیصدکمی آئی ہے۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ ستھراپنجاب کےبعدسدھراپنجاب مہم شروع کی گئی،وزیراعلیٰ نےکہاتھاکسی چوراورڈاکوکوسرعام پھرنےکی اجازت نہیں،آڈٹ رپورٹ پڑھےبغیرتبصرےکیےگئے،آڈٹ رپورٹ میں پی ٹی آئی دورحکومت کاذکرہے،پچھلےدورمیں گندم کیلئےکمرشل بینکوں سےقرضےلئےگئے،کسانوں نے ہمارےدورمیں کئےاقدامات کوسراہا۔
اُن کاکہناتھاکہ ایک فتنہ گروپ کاکام پروپیگنڈا اور فیک نیوزپھیلاناہے،مریم نوازکےدورمیں کوئی آڈیٹر رپورٹ ابھی تک نہیں آئی،پنجاب میں ہزاروں گھرتکمیل کےمراحل میں ہیں۔

Leave a reply