
عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔ عبدالستار ایدھی 8 جولائی2016کو وفات پا گئے،تاہم ان کا انسانیت کی خدمت کا مشن آج بھی جاری و ساری ہے۔
شفقت، محبت اور رحم دلی کا پیکر مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی آج 9 ویں برسی منائی جارہی ہے ۔ عبد الستار ایدھی 28 فروری 1928ءمیں بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالا اور یوں چھوٹی عمر میں ہی انہوں نے اپنے سے پہلے دوسروں کی مدد کرنا سیکھ لیا تھا جو ان کے لئے کامیابی کی کنجی ثابت ہوئی۔
بابائے خدمت عبدالستار ایدھی نے عوامی خدمات کا آغاز 1951ء میں ایک ڈسپنسری کے ذریعے کیا پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا اور اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔
سماجی خدمات کے صلے میں عبدالستار ایدھی کو نشانِ امتیاز سمیت متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازت سے نوازا گیاجبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے مالیت کا سکہ جاری کیا۔ اس کےعلاوہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی ان کا نام دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس چلانے کے باعث شامل ہے۔
عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016ء کو 88 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے لیکن دہائیوں تک انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنے والے ایدھی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں۔
بیرسٹرسیف نےمخصوص نشستوں سےمتعلق ردعمل دےدیا
جولائی 8, 2025بارشوں سے7افرادجاں بحق،پی ڈی ایم اےکی رپورٹ جاری
جولائی 8, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عادل خان نے دوسری شادی کرلی
مارچ 8, 2024 -
دوسراون ڈے:پاکستان نےآسٹریلیاکوشکست دیکرسیریزبرابرکرلی
نومبر 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔