بادلوں کے ڈیرے : محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

بادلوں کے ڈیرے ،مزید بارشوں کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے مون سون کے ساتویں سپیل کے زیر اثر18 اگست تک ملک بھر میں کہیں تیز، تو کہیں ہلکی بارشوں کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساون کی نسبت بھادوں کے مہینے میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آج دن بھرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،شہراقتدارمیں بعض مقامات پر موسلادھاربارش کی توقع ہے،جبکہ بالائی پنجاب اورخطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،اُدھرراولپنڈی،مری ،گلیات، لاہور،سیالکوٹ اورفیصل آبادمیں بھی بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بالائی خیبرپختونخوامیں شدیدبارش،پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کاخطرہ ہے،اُدھرسوات،دیر،ایبٹ آباد،پشاوراورہری پورمیں بارش کی توقع ہے،دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہےجبکہ بعض مقامات پرموسلادھاربارش متوقع ہے۔