بارشیں ہی بارشیں:ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا نیا الرٹ جاری

0
2

بارشیں ہی بارشیں،ملک بھر میں موسلادھار  بارشوں کا نیا الرٹ جاری، محکمہ  موسمیات نے ملک بھر میں سات اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چھ اگست کو بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں شدید بارشیں برسنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں درجہ حرارت بڑھنےسےگرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،ہوامیں نمی زیادہ ہونےسےحبس کی شدت زیادہ ہوگئی۔باغوں کےشہرمیں دن بھر بادلوں اورسورج میں آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

Leave a reply