بارش کا سلسلہ کب تھمے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
4

بارشوں کاسلسلہ کب تھمےگا؟محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا اورگرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے کئی نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، جبکہ مختلف حصوں میں آج بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ مزیدبارش کاامکان ہے،راولپنڈی،مری ،گلیات، گجرات، گوجرانوالہ اورحافظ آبادمیں بارش کی توقع ہے،لاہور، سیالکوٹ،منڈی بہاؤالدین،نارروال اورشیخوپورہ میں بارش متوقع ہے،ملتان، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، خوشاب اور ڈیرہ غازی خان میں بارش ہوگی۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ روشنیوں کے شہرکراچی سمیت سندھ کےساحلی علاقوں میں چندمقامات پربارش کاامکان ہے، اُدھرژوب، بارکھان، خضدار اور موسیٰ خیل میں بارش متوقع ہے،دیر، سوات، بونیر ،شانگلہ،کوہستان،بٹگرام اور مانسہرہ میں چندمقامات پربارش کی توقع ہے،جبکہ پشاور،ایبٹ آباد، کرم، نوشہرہ اورمالاکنڈمیں بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مردان،صوابی ،باجوڑ،مہمند،خیبر،اورکزئی اورکوہاٹ میں بارش کاامکان ہے، ڈیرہ اسماعیل خان ،ہنگو،کرک،بنوں اورلکی مروت میں بارش کی توقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ چندمقامات پربارش متوقع ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوگی۔

Leave a reply