بلاول بھٹوکاسیلاب متاثرین کےبجلی بل معاف کرنےکامطالبہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےحکومت سےسیلاب متاثرین کےبجلی کےبل معاف کرنےکامطالبہ کردیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ امیدہےوزیراعظم شہبازشریف عوام کی بحالی کیلئےجلداس پر غور کرینگے، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام استعمال کر کے متاثرہ علاقوں میں مالی مددپہنچائی جائے،وفاق اورصوبائی حکومتوں سےگزارش ہےزرعی ایمرجنسی ڈکلیئرکریں،کسانوں کےلئےجوبھی سپورٹ کی جاسکتی ہے کرنی چاہیے،قرض معاف تب ہوسکتاہےجب ایمرجنسی ڈکلیئرکریں۔
بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ جب تک سیلاب ختم نہیں ہوتاکسانوں کوبجلی کابل معاف کریں،وفاقی حکومت کوسپورٹ پرائزکی پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے،ریلیف کےبعدری کنسٹرکشن اورری ہیبلی ٹیشن کا فیز شروع کیاجائے،پہلےبھی ہم نے سیلاب متاثرین کیلئے21لاکھ گھرتعمیرکاسلسلہ شروع کیا،موجودہ سیلاب میں بھی ہمیں غریبوں کی مددکرناپڑےگی،پاکستان یواین پرآفیشل اپیل دائرکرنےمیں تاخیر کا شکار ہوچکا ہے،ہمیں اپیل کویواین کی لوکل انتظامیہ کےذریعےعالمی سطح پراٹھاناچاہیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ ضروری ہےکہ ہم عالمی سطح پربھی اپنی ذمہ داری پوری کریں،پاکستان کےبہت سےایسےدوست ہیں جومددکرناچاہتےہیں،ہم اپیل کاپروسس شروع نہیں کریں گےتودیرہوتی جائے گی،سیلابی صورتحال ہےیہ وہ وقت نہیں کہ ہم سیاسی بیان بازی کریں،میڈیاکی تعریف کرتےہوئےبلاول بھٹونےکہاکہ پنجاب کامیڈیابہت مثبت رپورٹنگ کررہاہے،سندھ میں بھی واقعات ہوتےہیں امیدہےسندھ کا میڈیابھی آپ سےکچھ سیکھے۔