بنگلہ دیش:ملک میں عبوری حکومت بنائی جائے گی،آرمی چیف

0
103

بنگلہ دیش آرمی چیف جنرل وقار الزماں نےاعلان کیاہےکہ ملک میں عبوری حکومت بنائی جائےگی۔
بنگلہ دیش آرمی چیف جنرل وقار الزماں کاقوم سےخطاب کےدوران کہناتھاکہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجدنےاستعفادےدیاہے، ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں اور آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔
بنگلہ دیش کےآرمی چیف کامزیدکہناتھاکہ ملک میں امن واپس لائیں گے، عبوری حکومت کےقیام کیلئے بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل کی اورکہاکہ مظاہروں سےدوررہیں،مظاہروں کے دوران ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کریں گے۔

Leave a reply