بچےمیری ریڈلائن ، چائلڈلیبر کے خاتمے کیلئےاقدامات کیے جا رہے ہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بچےمیری ریڈلائن ہیں، چائلڈلیبر کے خاتمے کے لئے مؤثراقدامات کیےجارہےہیں۔
چائلڈلیبرکےعالمی دن پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکااپنےپیغام میں کہناتھاکہ آج کےدورمیں چائلڈلیبر کے واقعات انسانیت کیلئےالمیہ ہے،بچوں سےجبری مشقت باشعورشہریوں کیلئےلمحہ فکریہ ہے،بچوں کے ہاتھوں میں قلم،کتاب اورلیپ ٹاپ ہونےچاہئیں،اوزارنہیں،قلم تھامنےکی عمرمیں بوجھ اٹھانے پر مجبور بچے مہذب معاشرےپرسوالیہ نشان ہیں۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ بچوں کابچپن محفوظ نہ رہاتومعاشرہ مستقبل میں مفیدشہری سےمحروم رہےگا ،چائلڈلیبرایک مسئلہ نہیں بلکہ نسلوں کےمستقبل کاسوال سمجھتے ہیں ،چائلڈلیبرقطعاًبرداشت نہیں، بچے میری ریڈلائن ہیں، چائلڈلیبر کے خاتمے کے لئےمؤثراقدامات کیےجارہےہیں،بچوں کےمحفوظ مستقبل کیلئےپنجاب چائلڈ لیبر پروٹیکشن پالیسی والاپہلاصوبہ ہے،پنجاب میں پہلےورچوئل چائلڈسیفٹی سٹیشن سے بچوں کےحقوق یقینی بنارہےہیں،مؤثراقدامات سےبچوں کوجبری مشقت سے نجات دلاکرتعلیم کی طرف لارہےہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔