
بھارتی اداکارالو ارجن ایک بار پھر تنازع کا شکار،ائیرپورٹ پر سکیورٹی اہلکار سے تلخ کلامی پرتنقیدکی زدمیں آگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن کو ممبئی ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکار سے الجھنا مہنگا پڑ گیا اور وہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق الو ارجن بیرونِ شہر روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔ سکیورٹی اہلکار کی جانب سے ماسک ہٹانے کی درخواست پر اداکار نے تلخ رویہ اختیار کیا اور بات چیت میں الجھ پڑے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الو ارجن اہلکار سے بحث کرتے ہیں، پھر ایک ساتھی کی مداخلت پر وہ مختصراً ماسک ہٹاتے ہیں اور فوری طور پر دوبارہ پہن لیتے ہیں۔ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو مغرور اور قانون شکنی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کئی صارفین نے انہیں قانون پر عمل درآمد کرنے کا مشورہ بھی دیا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ الو ارجن کسی تنازع میں آئے ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں فلم’’پشپا 2‘‘ کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ مچنے کے واقعے میں بھی وہ زیرِ حراست آ چکے ہیں اور ایک رات جیل میں گزارنا پڑی تھی۔
معروف گلوکارعاطف اسلم کےوالدانتقال کرگئے
اگست 12, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔