بھارتی جارحیت جاری:پاک فوج نےمزید12ڈرونزمارگرائے،ڈی جی آئی ایس پی آر

0
22

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نےکہاہےکہ بھارتی جارحیت جاری،پاک فوج نےدشمن کے مزید 12ڈرونز مار گرائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کانیوزبریفنگ کے دروان کہناتھاکہ گزشتہ رات بھارت نےایک بارپھرپاکستان میں جارحیت کی کوشش کی،بھارت نےلاہور،گوجرانوالہ ،اٹک ،راولپنڈی ،کراچی،چکوال او ر بہاولپور میں ڈورن بھیجے،بھارت کی جانب سےبھیجےگئےڈرون مارگرائےگئے،بھارت کے 12ڈرونزکوناکارہ بنایاگیا۔بھارتی ڈرون کاملبہ مختلف مقامات سےجمع کیاجارہاہے۔
ترجمان پاک فوج کابتاناتھاکہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں، بھارت نےمختلف شہروں میں ڈورنزسےدراندازی کی کوشش کی،سندھ کے علاقےمیانوں میں ڈرون حملےمیں ایک شہری شہیداورایک زخمی ہوا، لاہور کےقریب ڈرون حملےمیں پاک فوج کے4افسران زخمی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکامزیدکہناتھاکہ بھارت کی جانب سےانتہائی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، گزشتہ رات بھارت نےایک بارپھرپاکستان میں جارحیت کی کوشش کی،عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزی کی گواہ ہے،دنیا دیکھے بھارت پاکستان کےخلاف فوجی جارحیت کررہاہے،بین الاقوامی برادری دیکھ رہی ہےکہ بھارت کشیدگی بڑھارہاہے۔
ترجمان پاک فوج کاکہناتھاکہ مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی سےنمٹنےکیلئےمکمل طور پرتیارہیں،بھارت مساجداورشہری آبادی پرحملوں کامرتکب ہواہے،بھارت نے بچوں ،خواتین اوربزرگوں کونشانہ بنایا۔

Leave a reply