بھارتی جارحیت پرہمارادندان شکن جواب ،دشمن پرکاری ضربیں لگائیں، وزیراعظم

0
8

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ بھارتی جارحیت پرہمارادندان شکن جواب تھا،ہمارےشاہینوں نےدشمن پرکاری ضربیں لگائیں۔
بھارت سےشاندارکامیابی پروزیراعظم شہبازشریف کایوم تشکرپراپنےپیغام میں کہناتھاکہ بھارتی جارحیت کےخلاف پاکستان کوشاندارکامیابی ملی،فتح پراللہ تعالیٰ کاشکربجالانےکیلئےیوم تشکرمنایا جارہا ہے، 6اور7مئی کی درمیانی شب بھارت نےبزدلی کامظاہرہ کیا،بھارتی حملےمیں معصوم اوربےگناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بھارت کےبزدلانہ حملےنےہمیں جوابی کارروائی پر مجبور کیا، دنیانےدیکھاکئی گناہ بڑےدشمن کوگھٹنےٹیکنےمیں چندگھنٹےلگے، جو طیارے بھارت کاغرورتھےاب راکھ اورنشان عبرت بن چکےہیں،ہمارےشاہینوں نے دشمن پرکاری ضربیں لگائیں،بھارتی جارحیت پرہمارادندان شکن جواب تھا ،مسلح افواج نےدشمن کواسی کی زبان میں مؤثراوربھرپورجواب دیا،بہادرمسلح افواج نےعسکری تاریخ کاسنہراباب رقم کیاہے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ بہادرمسلح افواج نےدشمن کےعزائم ناکام بنائے،دشمن کےفوجی اڈے،اسلحہ کےانباراورایئربیسزکھنڈرات بن گئے،رافیل ہمارے شاہینوں کےنشانےپرآئےاوراللہ کےفضل سےناکام ہوئے،ہماری کارروائی اس بوسیدہ نظریےکیخلاف تھی جوانسان دشمنی پرقائم ہے،کارروائی اس نظریے کیخلاف تھی جوجارحیت ،مذہبی جنون اورتعصب پرقائم ہے۔
اپنےپیغام میں شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ ہماری غیرت اوراصولوں کی فتح ہے،خوددار،غیرت منداورباوقارپاکستانی قوم کی کامیابی ہے،پوری قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح مسلح افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،پاک افواج کےتمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں،معرکہ حق میں جانوں کانذرانہ پیش کرنیوالوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ اپنی اورقوم کی طرف سےآرمی چیف جنرل عاصم منیرکا شکریہ اداکرتاہوں،آرمی چیف کی دانشمندانہ اوردلیرانہ قیادت میں یہ عظیم معرکہ سرہوا،چیف آف ایئرسٹاف ظہیربابراوران کے شاہینوں کوشاباش دیتا ہوں، شاہینوں نےہمارے سرفخر سے بلندکردیےہیں،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کوبھی خراج تحسین پیش کر تاہوں،نیول چیف کی قیادت میں پاک نیوی سمندری حدودکی حفاظت کرتی رہی،اتحادی اوراپوزیشن جماعتوں سمیت ملک بھرکی سیاسی قیادت کاشکریہ ادا کرتا ہوں، اتحادی، اپوزیشن جماعتوں اور پارلیمان نےبےمثال اتحادکامظاہرہ کیا۔

Leave a reply