
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔
علاقائی مکالمہ 2025 کے عنوان کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ پہلگام حملے کا مقصد بھارت میں جاری تحریکوں سے توجہ ہٹاناتھا، پاکستان پہلگام واقعے میں بلکل ملوث نہیں، بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگائے۔ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، بھارت کے اقدامات خطے اور دنیا میں امن کے لئے خطرہ ہیں۔
وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ ماضی میں کی گئی مہم کو لمحوں میں ناکام بنادیا،بھارتی فضائیہ کو اسی کی زبان میں جواب دیا، بھارتی طیاروں نے ایک بار پھر کوشش کی انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔ ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔
اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کرسکتا، بھارت کا یکطرفہ معاہدہ منسوخ کرنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلی اس وقت ایک بڑا چیلنج ہے، مقبوضہ کشمیر میں یو این قرادراوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی، ہم نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی، ہم نے 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے۔
نائب وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ دنیا اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے، امن اور خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چائیے، ماحولیاتی تبدیلی کا اثر آنے والی نسلوں پر پڑے گا، مسئلہ کشمیر ،فلسطین کے باعث خطے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی سیاسی میدان میں ایک مرتبہ پھرمتحرک
دسمبر 19, 2024 -
ایک روز اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں پھرکمی
اکتوبر 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔