بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کیخلاف اشتعال انگیز اقدامات کیے ہیں،بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کیے ہیں۔
غیرملکی میڈیاکوانٹرویودیتےہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ بھارت کو اس کے اقدامات کے لیے جوابدہ کیا جانا چاہیے تاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے، غیر جانبدار تحقیقات سے ہم ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں جو مستقبل میں ایسے دہشت گرد حملوں کو روک سکے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کامز یدکہناتھاکہ یہ 2 طرفہ نہیں عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو 2 جوہری طاقتوں کے درمیان تنازع کے حل کےلیے مداخلت کرنی ہوگی۔
اُن کاسوال کرتےہوئےکہناتھاکہ اگر پاکستان میں دہشتگرد کیمپ ہیں تو بھارت نے بین الاقوامی تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کو کیوں رد کیا؟ بھارت نے شہری آبادی، شہری تنصیبات اور ڈیموں کو نشانہ بنایا۔
بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ عالمی قوانین کے تحت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے، بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کیے ہیں، بھارت پاکستانی شہریوں کے قتل عام کو چھپانے کے لیے دہشتگرد کیمپوں کا جھوٹ بول رہا ہے۔
یادرہےکہ 6،7مئی کی درمیانی شب بھارت نےبزدلانہ وارکرتےہوئےآزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جب کہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔