بیرسٹرسیف نےمخصوص نشستوں سےمتعلق ردعمل دےدیا

0
4

مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف نےمخصوص نشستوں سےمتعلق ردعمل دیتےہوئےکہاہےکہ پہلےپی ٹی آئی کامینڈیٹ چرایا،اب مخصوص نشستیں بانٹی جارہی ہیں۔
اپنےایک بیان میں مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ اپوزیشن میں اخلاقی جرات ہوتو مخصوص نشستیں لینےسےانکارکردیں،مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کاحق ہیں، پہلےفارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا اور اب مخصوص نشستیں بھی دوسروں میں بانٹی جارہی ہیں، مخصوص نشستیں صرف پی ٹی آئی کاحق ہیں، جنہیں نیلامی پرلگادیاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کےخاتمے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا مگرناکام رہی۔

Leave a reply