وفاقی وزیرراناتنویرحسین سےبیلاروس کےوزیرصنعت کی ملاقات،زرعی شعبے پر تبادلہ خیال
![](https://pakistantoday.tv/wp-content/uploads/2024/11/rana.jpg)
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے بیلاروس کے وزیر صنعت الیگزینڈر یافیموا نے ملاقات کی۔جس میں مختلف منصوبوں پرتبادلہ خیال ہوا۔
وفاقی وزیرصنعت وپیداوارراناتنویرحسین سےبیلاروس کےوزیرصنعت الیگزینڈر یافیموانےملاقات کی جس میں زرعی شعبےسمیت مختلف منصوبوں میں گہری دلچسپی کااظہارکیاگیا۔ملاقات کےاختتام کےبعداعلامیہ جاری کیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق بیلاروس زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرے گا، وفد نے زرعی مشینری اور ٹریکٹر پلانٹس کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ دونوں ممالک کا مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا، الیکٹرک گاڑیوں پر جوائنٹ وینچر کے آپشن پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کےمطابق ملاقات کےدورا ن گفتگوکرتےہوئےرانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے ساتھ صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھ سکتے ہیں۔
اس موقع پر وزیر صنعت الیگزینڈر یافیموکاکہناتھاکہ پاکستانی مصنوعات کو بیلاروس کی مارکیٹ تک رسائی دی جائے گی۔
سونےکی قیمت میں بڑااضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟
جنوری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔