
تحریر کو ویڈیو میں بدل دینے والا نیا اے آئی ماڈل متعارف، مصنوعی ذہانت کی مدد سے تحریر سے ویڈیو بنانے کے حوالے سے نمایاں پیشرفت ،میٹا کامووی جن (gen) نامی اے آئی ماڈل کسی بھی تحریرکو حقیقت کے قریب تر نظر آنیوالی ویڈیومیں بدل سکتاہے۔
فیس بک اور واٹس ایپ جیسی دنیا کی معروف ایپلی کیشن کی مالک میٹا کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مووی جن اے آئی ماڈل تحریری ہدایات کی روشنی میں ویڈیوز بنانے کے ساتھ پہلے سے موجود فوٹیج یا ساکت تصاویر کو بھی ایڈٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس ماڈل کی تیار کردہ ویڈیو میں آڈیو بھی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوتی ہے ،جو ویڈیو میں دکھائے جانے والےماحول سے مطابقت رکھتی ہے۔
اس اے آئی ماڈل کو لائسنس مواد اور عوامی طور پر دستیاب ڈیٹا سیٹس کے امتزاج سے تربیت دی گئی ہے۔
میٹا کے چیف پراڈکٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ اس اے آئی ماڈل کو جلد عام صارفین کیلئے جاری نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ابھی اس سے ویڈیو تیار کرنے میں کافی وقت لگتا ہے اور یہ کافی پیچیدہ ماڈل ہے۔
چین نے انسانی اڑان کے تصور کو حقیقت کا روپ دیدیا
جولائی 7, 2025میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد سے متعلق حیران کن انکشاف
جولائی 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں اضافہ
اپریل 11, 2025 -
صاحبزادہ حامدرضاسمیت متعددپی ٹی آئی اراکین گرفتار
ستمبر 10, 2024 -
وفاقی کابینہ کااجلاس طلب:12نکاتی ایجنڈاجاری
نومبر 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔