تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت دینے کی تجویز

0
15

سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،ہیٹ ویو الرٹ کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت دینے کی تجویز زیر غور، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کی سفارش پر سکولوں کی تعطیلات رواں سال 15 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے، جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔
پی ڈی ایم اےنےتعلیمی اداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طلبا کے تحفظ کیلئے بروقت اقدامات کریں، جن میں اوقاتِ کار میں کمی، صاف پانی کی فراہمی، کلاس رومز کا ہوادارہونا اور بیرونی سرگرمیوں پر پابندیاں شامل ہیں۔
میڈیا ذارئع کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کے تحت پنجاب حکومت سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں سالانہ کیلنڈر کے مطابق قبل از وقت دینے کے حوالےسے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔دوسری طرف محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سالانہ کیلنڈرکےمطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی ہے اور سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی گئی ہے۔
سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا کہ سرکاری اور نجی سکولوں میں ہیٹ ویو کی صورت میں گرمیوں کی چھٹیاں جلد بھی دی جاسکتی ہیں۔یہ تجویز طلبا و طالبات سمیت اساتذہ کی سہولت کیلئے دی گئی ہے، تاکہ انہیں موسم کی شدت سے بچایا جا سکے اور تعلیمی اداروں کو بھی محفوظ رکھا جا سکے۔

Leave a reply