توشہ خانہ ٹوکیس،سماعت بغیرکارروائی کےملتوی

0
4

بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی گئی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کےلئےاسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے 10بجے پہنچے۔جہاں پروہ عمران خان کے وکلا کا انتظار کرتے رہے۔بانی پی ٹی آئی کےوکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کوکمراہ عدالت میں پیش کیا گیا۔دونوں کی حاضری لگائی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کےوکیل قوسین مفتی کوعلیمہ خان نےجیل کےداخلی دروازے پر روکےرکھا۔
توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت بغیرکارروائی کے29جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
ساڑھے3گھنٹےانتظارکےبعدجج اورپراسیکیوشن ٹیم اڈیالہ جیل سےواپس روانہ ہوگئے۔

Leave a reply