تھائی لینڈاورکمبوڈیاکےدرمیان سرحدی تنازع شدت اختیارکرگیا

0
3

تھائی لینڈاورکمبوڈیاکےدرمیان سرحدی تنازع شدت اختیارکرگیا،دونوں جانب سےگولہ باری میں 16شہری ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق تھائی وزارت صحت کاکہناہےکہ کمبوڈیاسےجھڑپ میں اب تک 15تھائی شہری ہلاک ہوچکےہیں۔جبکہ کمبوڈین صوبائی حکام نےکہاکہ تھائی لینڈسےسرحدپرجھڑپ میں ایک شہری ہلاک اور5زخمی ہوئے،1500خاندانوں کوسرحدی علاقوں سےبحفاظت منتقل کردیا گیا ۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق تھائی فوج کےترجمان کاکہناہےکہ کمبوڈیاکےطویل فاصلےتک مارکرنےوالے ہتھیاروں کےاستعمال کی مذمت کرتےہیں،کمبوڈیا طویل فاصلےتک مارکرنےوالےہتھیاروں سےشہری علاقوں کونشانہ بنارہاہے ،کمبوڈیاکےوحشیانہ حملوں سےمعصوم شہری ہلاک اورزخمی ہورہےہیں،یقین ہےکہ ان ہولناک حملوں کےپیچھےسابق کمبوڈین وزیراعظم کاہاتھ ہے۔
دوسری جانب کمبوڈیالینڈمائن اتھارٹی کاکہناہےکہ تھائی فوج بڑی تعدادمیں کلسٹر گولاباروداستعمال کررہی ہے،کلسٹرگولہ باری انسانی ہمدردی کےاصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق تھائی وزیراعظم کااپنےبیان میں کہناہےکہ کمبوڈین فوج کےساتھ بڑھتی سرحدی جھڑپ اب جنگ کارخ اختیارکرسکتی ہے۔

Leave a reply