جو ہماری سالمیت کی خلاف ورزی کریگاجواب بے رحمانہ ہوگا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

0
9

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےکہاہےکہ جوبھی ہماری سرزمین اورسالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےبرطانوی میڈیاسے گفتگوکرتےہوئےکہاکہ پاکستان اوربھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کاباعث ہوگی،امریکاجیسےممالک جوہری خطرات کےپیش نظر بھارتی عزائم کوبخوبی جان چکےہیں۔
ترجمان پاک فوج نےمزیدکہاہےکہ جوبھی ہماری سرزمین اورسالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا ہماراجواب بے رحمانہ ہوگا۔مسئلہ کشمیرکوسلامتی کونسل کی قراردادکےمطابق حل کرناہوگا۔
برطانوی میڈیا نےسوال کیاکہ پاکستان کامؤقف ہےکہ اس نےایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کرلی ہے۔
جس کےجواب میں ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہاکہ پاکستانی مؤقف کے مطابق اس نے بھارت کی بہت بڑی مسلح افواج کے باوجود ایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کی ہے۔
برطانوی میڈیا نےایک اورسوال کیاکہ بھارت اس بات پرناراض ہےکہ امریکااس بحران کےدوران مسئلہ کشمیرکواجاگرکررہاہے۔
ترجمان پاک فوج کاجواب میں کہناہےکہ امریکا کے لیے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کتنا دباؤ ڈال سکتا ہے۔

Leave a reply