
ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری کردی ۔فخر پاکستان ارشدندیم بھی دوڑمیں شامل ہوگئے۔کونسی پوزیشن حاصل کرلی۔
جیولن تھرومیں پاکستان کانام روشن کرنےوالےگولڈمیڈلسٹ ارشدندیم نےایک اوراعزازاپنےنام کرلیا۔جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
فخرپاکستان گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کی 1370 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے، انہوں نے پیرس اولمپکس کے بعد رواں برس صرف ایک ایونٹ میں شرکت کی۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ارشد ندیم کی رینکنگ بہتر نہ ہوئی۔
فخرپاکستان ارشدندیم رواں سال ستمبر میں ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل 2 سے 3 ایونٹس میں شرکت کریں گے،رواں برس ارشد کے رینکنگ پوائنٹس سے بہتری کی امید ہے۔
بھارت کےنیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ،گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹر 1431 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جرمنی کے جولین ویبر 1407 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجو ہیں۔
ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔