حالیہ پاک بھارت کشیدگی ،وزیراعظم آئندہ ہفتےایران کادورہ کرینگے

0
9

حالیہ پاک بھارت کشیدگی ،وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتےایران کادورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کےدورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں،شہبازشریف ایرانی صدرکی دعوت پرایران کے سرکاری دورےپرجائیں گے، ایرانی وزیرخارجہ حالیہ دورہ پاکستان میں ایرانی صدرکی طرف سےدعوت دی تھی،وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ اعلیٰ سطح کاوفدبھی ایران جائےگا۔
سفارتی ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم کی ایران کےسپریم رہنما سیدعلی خامنہ ای سےبھی ملاقات ہوگی، ایرانی قیادت کوحالیہ پاک بھارت کشیدگی اوربعدکی صورتحال پرپاکستان کامؤقف بتایاجائےگا،ایرانی وزیرخارجہ کےدورہ پاکستان اورمصالحانہ کوششوں پربھی شکریہ اداکیاجائےگا،عالمی وعلاقائی امن وسلامتی ،پاک ایران تعلقات اورباہمی تعاون میں استحکام پرتبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ سیکیورٹی ،تجارتی اموراورسرحدی انتظام پربھی تبادلہ خیال کیاجائےگا،ایرانی قیادت وزیراعظم پاکستان کوامریکاایران جوہری مذاکرات پراعتمادمیں لےگی۔
سفارتی ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کاآئندہ ہفتے ترکیے اور آذربائیجان کادورہ بھی شیڈول کیاجارہاہے،وزیراعظم ترک اورآذربائیجان قیادت کی بھرپورحمایت پرشکریہ اداکریں گے،وزیراعظم ترکیےاورآذربائیجان کی قیادتوں سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔

Leave a reply