حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا

0
11

وفاقی حکومت نےآئندہ پندرہ روزکےلئےپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ نےپیٹرول اورہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں7روپے54پیسےکمی کردی گئی ہےجس کےبعدپیٹرول کی نئی قیمت264روپے61پیسےفی لیٹرمقرر کردی گئی۔جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں1روپے48پیسےفی لیٹر اضافہ کردیاگیااضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 285روپے83پیسےفی لیٹرمقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ پیٹرول پرلیوی 77روپےایک پیسےفی لیٹربرقراررہے گی ،ڈیزل پرلیوی78 روپے2 پیسےفی لیٹربرقراررکھی گئی۔
یاد رہے کہ حکومت نےجون کےآخری پندرہ دنوں کےلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کااضافہ کیاتھاجس کےبعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی تھی،جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 95 پیسے فی لیٹربڑھائی گئی تھی،جس سے ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے کا ہوا تھا۔پھرنئےمالی سال کےآغازپروفاقی حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں 8روپے 36پیسےفی لیٹراضافہ کیا تھاجس سےپیٹرول کی نئی قیمت 266روپے 79پیسےفی لیٹرہوگئی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 10روپے39 پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے سےہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 272روپے98پیسےفی لیٹرہوگئی تھی۔پھرجولائی کےآخری سولہ روزکےلئےقیمتوں میں اضافہ کیاگیاتھا۔

Leave a reply