خیبرپختونخوا:غیر ملکی سیاحوں کیلئے آن لائن این او سی سسٹم متعارف

0
5

خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقدام،غیر ملکی سیاحوں کے لیے آن لائن این او سی سسٹم متعارف ، خیبر پختونخوا حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے آن لائن این او سی سسٹم متعارف کرا دیا۔
سیکرٹری سیاحت ڈاکٹرعبد الصمد کا کہنا ہے کہ کے پی ٹورازم اینڈ کلچر اتھارٹی نے ایک آن لائن پورٹل تیار کیا ہے، جو درست وزٹ ویزے کے حامل بین الاقوامی سیاحوں کو آسانی اور محفوظ طریقے سے رجسٹر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاحتی ویزہ رکھنے والے غیرملکی اب آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے، سہولت بہت جلد غیر ملکی کوہ پیماؤں اور ٹریکرز کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایپ کا مقصد غیر ملکی سیاحوں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا ہے، ایپ سے سیاحتی مقامات تک بغیر کسی پریشانی کی نقل و حرکت ممکن ہو سکے گی۔
سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ چترال، سوات اور اپر دیر کے سفر کے لیے این او سی آن لائن دستیاب ہو گا، این او سی کے بغیر مخصوص علاقوں میں غیر ملکی سیاح داخل نہیں ہو سکیں گے۔

Leave a reply