خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہونےکاامکان بڑھ گیا

0
5

خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہونےکاامکان بڑھ گیا،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سےمتفقہ طورپر امیدوارلانےپرمشاورت کاعمل تیز ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق خیبرپختونخوامیں 11سینیٹ نشستوں میں سے6پی ٹی آئی اور5اپوزیشن جماعتوں کوملنےکاامکان ہوگیا۔جےیوآئی امیرمولانافضل الرحمان سےرات گئےن لیگی وفدنے ملاقات کی،مولانافضل الرحمان سےوزیرقانون اعظم نذیرتارڑاورراناثنااللہ نےملاقات کی۔
ذرائع کاکہناہےکہ ملاقات میں ن لیگ نےجےیوآئی سےمل کرسینیٹ الیکشن میں حصہ لینےکی بات کی،ن لیگ نےجےیوآئی سےالیکشن کمیشن کےفیصلہ پراپیل نہ کرنےکی درخواست کی،جےیوآئی نےسینیٹ الیکشن سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرمشاورت جاری رکھنےپراتفاق کیا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ پی ٹی آئی کی طرف سےبھی صرف 6امیدوار لانے پر غورکیاجارہاہے،11سیٹوں پراتنےہی امیدوارآئےتوالیکشن بلامقابلہ ہوجائیں گے۔
واضح رہےکہ خیبرپختونخواکی11سینیٹ نشستوں پرپولنگ 21جولائی کوشیڈول ہیں۔

Leave a reply