دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب، 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب میں ان دنوں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
ایکسپوٹینشلی ہائی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ کیوسک پانی کی آمد ہوئی، دریائے چناب میں پانی کی سطح 6 لاکھ 96 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد سے 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج 6 لاکھ 90 ہزار34 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا۔
دریائے چناب میں ہیڈخانکی کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، جبکہ خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد3 لاکھ 8 ہزار18 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 7 ہزار 736 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
این ڈی ایم نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے بارہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران دریائے چناب کے کناروں پرآبادافراد سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر انخلا کی تیاری رکھیں اور محتاط رہیں۔